ملتان (سماجی رپورٹر) مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کے چیئر مین و ممتاز عالم دین مفتی منیب الرحمن نے کہا ہے کہ آج منعقد ہونے والی تحفظ ناموس رسالت، صحابہ و اہلبیت ریلی تاریخی اہمیت کی حامل ہوگی۔ یہ پر امن ریلی مقدسات کی توہین کرنے والوں کا نہ صرف راستہ روکے گی بلکہ ملک میں بڑھتی ہوئی فرقہ واریت کے راستے میں دیوار ثابت ہوگی۔ حکومت کو فرقہ واریت پھیلانے کے خلاف مؤثر کاروائی کرناچاہئے ہم امن کی بات کرنے والوں سے مذاکرات کے لئے تیار ہیں جس کیلئے اہل اقتدار کو آگے بڑھنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز ملتان ائرپورٹ کے قریب میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔