پی اے سی اجلاس: ایف بی آر کے 2012-2013ء کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ

Sep 24, 2020

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس پی اے سی کے چیئرمین رانا تنویر کی زیر صدرات پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا۔ اجلاس میں کمیٹی کے ارکان سمیت متعلقہ سرکاری اداروں کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ایف بی آر کے 2012ئ، 2103ء کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیا۔  سینٹ ہائوسنگ سوسائٹی  کے  معاملہ کا جائزہ لیتے ہوئے کمیٹی نے ڈپٹی کمشنر کے نہ آنے پر برہمی کا اظہار کیا اور احتجاج  کے طور پرآڈٹ اعتراضات پر غور کرنے  سے انکار  کرتے ہوئے پی اے سی کا اجلاس ملتوی کر دیا گیا۔کمیٹی کی رکن منزہ حسن نے کہا کہ ایف بی آر کا کوئی سسٹم ہی نہیں ہے، کوئی کام نہیں کر رہا۔ خواجہ محمد آصف نے کہا کہ ڈی اے سی کے اجلاس نہیں ہوتے، سب بوجھ کمیٹی پر ڈالا جا رہا ہے۔ بیوروکریسی نے ہمیں ٹرک کی بتی کے پیچھے لگایا ہوا ہے۔ چیئرمین رانا تنویر حسین نے کہا کہ پرانے آڈٹ اعتراضات کو کسی طرح ڈسپوز آف کر دیں۔ ملک عامر ڈوگر نے کہا کہ ہماری کارکردگی حوصلہ افزاء ہے۔ حنا ربانی کھر نے کہا کہ پرنسپل اکائونٹنگ آفیسر نہیں آئے ہم کیوں پیرا دیکھ رہے ہیں۔

مزیدخبریں