لندن (انٹر نیشنل ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما خان نے برطانوی حکومت سے بچاؤ کیلئے کرونا سے مدد مانگ لی۔ تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں ایک مرتبہ پھر کرونا وائرس کی لہر نے ڈیرے ڈالے ہیں، جس کے بعد برطانوی وزیراعظم نے نئی پالیسی متعارف کراتے ہوئے فوج سے مدد مانگ لی ہے اور ماسک نہ پہننے کی سزا دو سو پاؤنڈز رکھی ہے۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ہم اس مقام پر پہنچ چکے ہیں کہ کرونا وائرس خود ایک پریس کانفرنس کرے اور ہمیں بتائے کہ اس حکومت سے کیسے چھٹکارا حاصل کیا جا سکتا ہے۔