برلن (انٹرنیشنل ڈیسک) روس میں صدر پیوٹن پر تنقید کرنے والے اپوزیشن سیاست دان الیکسی ناوالنی کو برلن کے شاریٹے ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے۔ جہاں وہ زیر علاج تھے۔ انہیں روس میں انتہائی خطرناک زہر دیا گیا تھا۔ ناوالنی کی ترجمان کے مطابق وہ واپس روس لوٹنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ تاہم ابھی واپسی کی تاریخ طے نہیں ہے۔