انقرہ (نیٹ نیوز) ترکی اور یونان گیس کے زیر سمندر ذخائر سے متعلق تنازعے میں آپس میں مذاکرات کی بحالی پر متفق ہوگئے ہیں۔ یہ مذاکرات گزشتہ چار سال سے معطل ہیں۔ ایتھنز میں یونانی وزارت خارجہ نے بتایا کہ یہ بات چیت جلد ہی استنبول میں ہوگی۔ ترک صدر رجب طیب اردگان نے تجویز دی ہے کہ اس مکالمت میں ترک جمہوریہ شمالی قبرص کو بھی شامل کیا جائے۔