تعلیمی نظام میں مختلف زبانوں کا استعمال تفریق پیدا کر تا ہے: شفقت محمود  

اسلام آباد (نامہ نگار) وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت شفقت محمود کی صدرات میں قومی نصاب کونسل کے زیر اہتمام ’’تدریسی زبان‘‘ کے موضوع پر مشاورتی اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ اجلاس میں چاروں صوبائی وزراء تعلیم، سیکرٹریز تعلیم ،ماہرین لسانیات اور سکولوں و مدارس کے سربراہان نے شرکت کی۔ اجلاس میں وفاقی وزیر شفقت محمود نے کہاکہ تعلیمی نظام میں مختلف زبانوں کا استعمال خطرناک حد تک تفریق پیدا کرتا ہے۔ ہم اس کو کم سے کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اجلاس کے شرکاء نے یکساں نصاب کی درسی کتب کی زبان سے متعلق اپنے تجربات، مشاہدات اور تجاویز پیش کیں تاکہ تعلیمی نظام میں موجود خلا کو پر کیا جا سکے۔ شفقت محمود نے کہا کہ اگر بچہ اپنی مادری زبان کا ماہر ہو تو اس کے لیے دوسری زبانیں سیکھنا آسان ہو جاتا ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...