پاکستانی قوم مسئلہ کشمیر پر ترکی کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، علی امین گنڈاپور   

 اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈہ پور نے کہاہے کہ پوری پاکستانی قوم مسئلہ کشمیر پر ترکی کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے دنیا کو اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کرانا ہوگا۔ بدھ کواپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ ترک صدر نے جنرل اسمبلی کے خطاب میں مسلئہ کشمیر کو بھرپور اجاگر کیا ہے، مسئلہ کشمیر پر ترکی نے ہمیشہ پاکستان اور کشمیریوں کے موقف کی بھرپور حمایت کی ہے، پوری پاکستانی قوم مسئلہ کشمیر پر ترکی کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، دونوں ممالک مزہب، تہزیب اور بھائی چارے کے مضبوط رشتوں سے جڑے ہیں، مستقبل میں پاکستان اور ترکی کے رشتے اور بھی مضبوط ہوں گے ۔علی امین گنڈاپور نے کہاکہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے دنیا کو اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کرانا ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...