سانگھڑ (نیٹ نیوز) سانگھڑ کے علاقے کھپرو میں سیلاب کے دوران اپنے مرغی کی ہلاکت پر بلاول بھٹو زرداری سے مدد کا مطالبہ کرنے والے ننھے احمد مری اب تک 12 مرغے تحفے میں مل چکے ہیں۔ ننھے احمد مری کو اب تک مختلف تنظیموں اور لوگوں کی جانب سے 12 مرغے تحفے میں دیے جا چکے ہیں۔ گزشتہ روزجے یو آئی کے ایک وفد نے بھی بچے احمد مری سے ملاقات کی اور رہنما راشد محمود سومرو کی جانب سے 3 مرغے، ایک مچھردانی اورراشن بچے کے حوالے کیا۔اس سے قبل پاک فوج کی جانب سے بھی بچے کو خیمہ اور راشن فراہم کیا گیا۔ اتنے تحائف اور مرغے ملنے پر 7 سالہ احمد مری خوشی سے نہال ہے تاہم اس کے گاؤں سے پانی اب تک نہ نکالا جاسکا لیکن اسے امید ہے کہ جلد ہی یہ مسئلہ بھی حل ہو جائیگا۔