لاہور (سٹاف رپورٹر) پنجاب گروپ آف کالجز نے ہر سال کی طرح اس بار بھی شاندار کامیابیوں کا تسلسل جاری رکھا۔ کل 158پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن اور 18 اوورآل پوزیشنز کے ساتھ پنجاب کالجز کے طالب علموں نے کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیئے ۔ لاہور بورڈ کی مجموعی طور پر دوسری اور تیسری پوزیشنز بھی پنجاب کالج کے حصے میں آئیں۔ لاہور بورڈ میں کل 23 ،فیصل آباد بورڈ میں18، ملتان بورڈ میں16 ،گوجرانوالہ بورڈ میں کل 23، بہاولپور بورڈ میں 22، ساہیوال بورڈ میں 13 ،راولپنڈی بورڈ میں 17، سرگودھا بورڈ میں 17اور ڈی جی خان بورڈ میں 2پوزیشنز لیکر پنجاب گروپ چھایا رہا۔
شاندار رزلٹ کا تسلسل برقرار‘ انٹر کی 158 ٹاپ پوزیشنز پنجاب کالج کے نام
Sep 24, 2020