لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل ذاکر خان نے کہاہے کہ زمباوے کیخلاف سیریزسے واضح ہوتا ہے کہ پاکستان نے دنیا کے افق پر اپنا تشخص پرامن اور محفوظ ملک کی حیثیت سے منوالیا۔منظم حکمت عملی کے تحت زمبابوے کیخلاف میچز ملتان اور راولپنڈی میں منعقد کروارہے ہیں، جب تک زمبابوے کی ٹیم پاکستان آئیگی دونوں وینیوز پر بائیو سیکیور ہوٹلز، کھلاڑیوں کی آمد ورفت سمیت گراؤنڈ اور ڈریسنگ روم میں موجود تمام افراد کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کیلئے کرونا وائرس پروٹوکولز کے نفاذ کا وسیع تجربہ ہوچکا ہوگا۔
پاکستان نے تشخص پرامن‘ محفوظ ملک کی حیثیت سے منوالیا :ندیم خان
Sep 24, 2020