لاہور (نامہ نگار) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب انعام غنی نے ایس ایس پی ایڈمن لاہور پولیس کیپٹن ریٹائرڈ لیاقت علی ملک کو تبدیل کر کے اے آئی جی ڈسپلن‘ سنٹرل پولیس آفس پنجاب لاہور تعینات کر دیا ہے۔ ایس ڈی پی او کینٹ ملتان ڈی ایس پی طارق پرویز کا تبادلہ کر کے ایس ڈی پی او میاں چنوں خانیوال جبکہ ایس ڈی پی او میاں چنوں خانیوال ڈی ایس پی شبیر احمد کو سنٹرل پولیس آفس پنجاب لاہور تعینات کر دیا ہے۔