بلوچستان: 3 ہزار گھروں کو سولر سسٹم پر منتقل کرنے کیلئے 80 ملین مختص 

اسلام آباد(اے پی پی) وفاقی حکومت نے بلوچستان کے ضلع نوشکی میں 3 ہزار گھروں کو سولر سسٹم پر منتقل کرنے کے لیے 80 ملین روپے مختص کیے ہیں جبکہ این اے 268 میں 2 ہزار گھروں کو سولر سسٹم پر منتقل کرنے کے لیے 35.251 ملین روپے مختص کیے ہیں۔ وزارت ہاؤسنگ وتعمیرات کے حکام کے مطابق حکومت نے  ہاؤسنگ ڈویژن کے دو منصوبوں کے لیے فنڈز مختص کئے ہیں ان منصوبوں میں  بلوچستان کے ضلع نوشکی کے 3 ہزار گھروں کو سولر سسٹم پر منتقل کرنے کے لیے 80 ملین روپے مختص کیے ہیں جبکہ منصوبہ کی مجموعی لاگت 240 ہے جبکہ دوسرے منصوبے میں این اے 268 میں 2 ہزار گھروں کو سولر سسٹم پر منتقل کرنے کے لیے 35.251 ملین روپے مختص کیے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...