اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا پرپولیس تشدد کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ میڈیا کو پیشہ وارانہ ذمہ داریوں کی انجام دہی سے روکنا غیرآئینی اور آزادی صحافت کے صریحا خلاف ہے ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ رپورٹر احتشام کیانی کی گرفتاری قابل مذمت، افسوسناک اور شرمناک ہے ۔ میڈیا پر ڈنڈے برساکر سچائی کی آواز کو دبایا نہیں جاسکتا ،میڈیا کو تشدد کا نشانہ بنانے اور گرفتار کرنے والوں کو سزا دی جائے اور قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیاجائے ۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا پرپولیس تشدد کی شدید مذمت: مریم اورنگزیب
Sep 24, 2020