جی بی صوبہ کے ایشو پر پی پی پی کا آئینی ترمیم میں حمایت کا عندیہ

Sep 24, 2020

اسلام آباد (عترت جعفری) پاکستان پیپلز پارٹی نے گلگت وبلتستان کو صوبے کا درجہ دینے کے ایشو پر ممکنہ آئینی ترمیم کی بالواسطہ حمایت کا عندیہ دے دیا۔ گذشتہ روز کراچی میں پریس کانفرنس میں انہوں نے گلگت وبلتستان کے ایشو کے حوالے سے  اہم حالیہ ملاقات پر روشی ڈالی۔ جی بی میں شفاف انتخابات  کی بات کی اور  پی پی پی کے منشور کی کاپی ہوا لہرائی اور کہا کہ’’  اس کے صفحہ نمبر 56پر گلگت وبلتستان کے بارے میں پارٹی کو موقف لکھا ہے اور اس میں ایک نکتہ کا بھی ردوبدل نہیں ہے اور وہ اسی پر گلگت وبلتستان کو الیکشن لڑیں گے اور آئندہ ماہ الیکشن مہم کو لیڈ کریں گے‘‘ ،یہ منشور الیکشن2018ء سے قبل تیار کیا گیا ہے ،اس کے صفحہ 56پرگلگت و  بلتستان کی اصلاحات کی ضمن میں لکھا ہے’’18ترمیم کو مد نظر رکھتے ہوئے گلگت وبلتستان کو پاکستان  کے صوبے کا درجہ دینے یا صوبے کا عبوری درجہ دینے کے لئے آئینی اقدامات تجویز کئے جائیں گے‘‘

مزیدخبریں