اسلام آباد (محمد صلا ح الدین خان سے) اعلیٰ بیورو کریسی میں تقرر و تبادے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے 7نوٹیفکیشن جاری کردیئے ۔ پاکستان ایڈمنسٹریٹیو سروس(PAS) کی گریڈ 22کی افسر رابیعہ جویریہ آغا کی12ستمبرسے چار دن کی چھٹی کی درخواست منظور کر لی ہے۔ وہ سیکرٹری انسانی حقوق ڈویژن کام کر رہی ہیں۔ ان کی رخصت کے باعث پاس گروپ کے گریڈ22کے آفسر شعیب احمد صدیقی انسانی حقوق ڈویژن میں بطور (اضافی چارج) سیکرٹری کام کریں گے، شعیب احمد صدیقی انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ کیمونیکیشن ڈویژن میں بطور سیکرٹری کام کررہے ہیں۔ سیکریٹریٹ گروپ کی گریڈ 21کی آفسرجو کیبنٹ ڈویژن میں جوائنٹ سیکرٹری کی حیثیت سے کام کر رہی تھیں کا بطور ایڈیشنل سیکرٹری انفارمیشن اینڈ براڈ کاسٹنگ ڈویژن میں تبادلہ کردیا گیا ہے۔ اوایم جی گروپ کی گریڈ18کی آفسر مریم ایوب کو او ایس ڈی بنادیا گیا ہے۔ سیکرٹریٹ گروپ گریڈ 20 کے افسر ذوالفقار حسین نے او ایس ڈی عہدے کا چارج چھوڑ دیا ہے۔ پاس گروپ کے گریڈ 20کے آفسر علی طاہر نے او ایس ڈی عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔ پاس گروپ کی گریڈ18کی آفسر سائرہ عمر کا تبادلہ پنجاب کردیا گیا۔ گریڈ17کے افسر حکمت اللہ خان نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں سیکشن آفیسر کے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔
اعلیٰ بیورو کریسی میں تقرر و تبادلے‘ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے 7 نوٹیفکیشن جاری کر دیئے
Sep 24, 2020