منہاج القرآن سکول پنڈی گھیب میں ایک روزہ مفت بلڈ گروپنگ کیمپ

 پنڈی گھیب(نامہ نگار)اعوان گروپ پاکستان اور رضاکار بلڈ ڈونیشن سیل فتح جنگ کے زیر اہتمام منہاج القرآن سکول پنڈی گھیب میں ایک روزہ مفت بلڈ گروپنگ کیمپ کا اہتمام کیا گیا جس میں سینکڑوں نوجوانوں نے بلڈ گروپ ٹیسٹ کروا کر ڈونیشن کی نیت سے اپنا نام رجسٹر کروایا , اس موقع پر رضاکار بلڈ ڈونیشن سیل فتح جنگ کے سربراہ قمر خان صدقال نے مقامی صحافیوں کو بتایا کہ ضرورتمندوں کو مشکل وقت میں خون کا عطیہ دینا ثواب بھی ہے اور طبی حوالے سے بھی صحت کے لیئے مفید مانا جاتا ہے فتح جنگ میں باقاعدہ ایک منظم طریقہ کار کے ذریعے ہماری تنظیم نے 8 ماہ کے قلیل عرصے میں 247 مریضوں کو خون کا عطیہ دیا اب اس کام کو وسعت دینے کے لیئے ضلع اٹک کی دیگر تحصیلوں میں بھی یہ تنظیم سازی مکمل کیجا رہی ہے تاکہ دیگر تحصیلوں میں بھی اس نیک کام کو بخوبی سرانجام دیا جا سکے لہذا پنڈی گھیب میں عوامی تحریک کے صدر حاجی محمد یعقوب کو بلڈ ڈونیشن سیل کا چیئرمین , معروف سماجی شخصیت عدیل ذوالفقار کو فوکل پرسن جبکہ حکیم جمیل احمد یوسفی , خواجہ شہزاد حسن اور تنویر اعوان کو ممبر کے طور پر منتخب کیا گیا یہ بلڈ ڈونیشن کمیٹی تحصیل پنڈی گھیب میں بلاتفریق خون کے عطیات کے حوالے سے اپنا متحرک کردار ادا کرے گی۔

ای پیپر دی نیشن