چین، بھارت کا لداخ  سرحد پر فوجیوں کی تعداد نہ بڑھانے پر اتفاق

لداخ (این این آئی)چین اور انڈیا نے ہمالیہ کی سرحد پر مزید فوج نہ بھیجنے اور صورتحال کو مزید کشیدہ ہونے سے روکنے پر اتفاق کیا ہے۔خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق چین کے وزیر دفاع کا  کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے اعلیٰ فوجی افسران کی ملاقات ہوئی تھی جس دوران انہوں نے سرحد سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔واضح رہے کہ انڈیا اور چین کے درمیان تعلقات میں مزید کشیدگی اس وقت شروع ہوئی جب 15 جون کو لداخ میں سرحد پر دونوں ممالک کی افواج کے درمیان جھڑپ کے دوران 20 انڈین فوجی ہلاک ہوئے۔نئی دہلی میں چین اورانڈیا کی جانب سے جاری مشترکہ پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ دونوں ممالک نے غلط فہمیوں سے گریز کرنے اور سرحد پر یکطرفہ طور پر صورتحال نہ بدلنے پر اتفاق کیا ہے۔دونوں ممالک نے ملٹری کمانڈر لیول میٹنگ کا ساتواں راؤنڈ جلد منعقد کرنے پر بھی اتفاق کیا ہے۔واضح رہے کہ لداخ میں تبت کے قریب ہزاروں انڈین اور چینی فوجی اہلکار جمع ہیں۔جون 15 کی جھڑپ ہفتوں کے تناؤ کے بعد ہوئی تھی جس میں چینی فوجی بھی زخمی ہوئے تھے۔اس وقت سے دونوں ممالک نے کہا ہے کہ سفارتی اور فوجی چیلنز کے ذریعے صورتحال بہتر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن مذاکرات سے کوئی حل نہیں نکلا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...