بجلی کی قیمت میں 98پیسے یونٹ اضافے کا امکان 

 اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) بجلی کی قیمت میں ماہ اگست کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں98 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔ سی پی پی اے نے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع کرا دی جس پر30 ستمبر کو فیصلہ کیا جائے گا۔ بجلی کے صارفین کے لئے بری خبر، بجلی کی قیمت میں 98 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے جو اگست کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن