شہباز شریف  نے 69  ویں سالگرہ سادگی سے منائی: مریم نواز کی مبارکباد  ہم ایک ہیں‘ کوئی اختلاف نہیں‘ پیغام

 اسلام  آباد (وقائع  نگارخصوصی) پاکستان  مسلم  لیگ (ن) کے صدر  و قومی اسمبلی  میں قائد حزب اختلاف  میاں  شہباز شریف  کی69ویں سالگرہ   پورے ملک میں  سادگی سے منائی  گئی۔  راولپنڈی و اسلام آباد  میں مسلم لیگی کارکنوں نے میاں شہباز شریف کی  سالگرہ کے کیک کاٹے۔  پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے ن لیگ کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو ان کی سالگرہ پر  مبارک باد دی۔ انہوں  نے کہا کہ شہباز شریف نے قوم کی مسلسل خدمت کی۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر  ایک پیغام میں کہا  کہ شہباز شریف نے بدترین سیاسی انتقام کا نشانہ بنائے جانے کے باوجود بھائی کا ساتھ نہیں چھوڑا۔ مریم نواز نے کہا  کہ شہباز شریف میرے لیے دوسرے والد کی طرح ہیں اور ہمیشہ رہیں گے۔ مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے ٹوئٹر پیغام میں چچا شہباز شریف کے ساتھ اپنی دو تصاویر بھی شیئر کیں۔  پاکستان مسلم لیگ (ن)  کی نائب صدر مریم نواز نے نوازشریف اور شہباز شریف کے درمیان کسی بھی قسم کے اختلافات کی سختی سے تردید کی ہے  اور کہا ہے کہ  ان کو توڑنے کے خواب دیکھنے والے خود ٹوٹ جائیں گے‘ ایسے کئی آئے اور کئی گئے۔ بیان میں مریم نواز  نے نوازشریف اور شہباز شریف کے درمیان کسی بھی قسم کے اختلاف کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ ایک ہیں اور ہمیشہ ایک رہیں گے۔ انشاء اﷲ۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...