یاسمین راشد سے عاصم سلیم باجوہ کی ملاقات‘ کرونا کنٹرول پر کاوشوں کو سراہا

لاہور (صباح نیوز) صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے اپنے دفتر میں چیئرمین سی پیک لیفٹیننٹ جنرل(ر) عاصم سلیم باجوہ سے ملاقات کی۔ ڈاکٹر یاسمین راشد اور لیفٹیننٹ جنرل(ر) عاصم سلیم باجوہ نے ملک میں کرونا وائرس کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ چیئرمین سی پیک لیفٹیننٹ جنرل(ر) عاصم سلیم باجوہ نے وائرس پر قابو پانے پر وزیر صحت کی کاوشوں کو سراہا۔ اس موقع  پر ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ پنجاب کے تعلیمی اداروں کے اساتذہ کے  تشخیصی ٹیسٹ کروائے جا رہے ہیں۔ ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکل سٹاف نے وائرس پر قابوپانے کیلئے بہترین خدمات سرانجام دیں۔ صوبہ بھر میں کرونا وائرس کی صورتحال کا باقاعدگی سے جائزہ لیاجا رہا ہے۔ کرونا کے دوران شہید ہونے والے ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈیکس کو سلام پیش کرتے ہیں۔ اس موقع پرچیئرمین سی پیک لیفٹیننٹ جنرل(ر) عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشدکی خدمات لائق تحسین ہیں۔ وزیراعظم عمران خان صحت کے شعبہ میں عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں دیناچاہتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...