جے یو آئی(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن سے محمد عبداللہ گل کی ملاقات 

راولپنڈی ( اپنے سٹاف رپورٹر سے) محمد عبداللہ گل چیئرمین تحریکِ جوانانِ پاکستان و ڈی جی میثاق ریسرچ سنٹر نے جمیعت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات کی جس میں دونوں رہنماوئں نے ملک میں بڑھتی ہوئی فرقہ واریت کو قابو کرنے اور سیاسی فضا کے حوالے سے تفصیلی بات ہوئی محمد عبداللہ گل نے کہا کہ فرقہ واریت کاجن ایک مرتبہ پھر سر اٹھانے لگا ہے اس کو قابو کرنے کے ہے سب علماء کرام کو مل بیٹھ کر کوئی یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہو گا انہوں نے کہا عوام کو مختلف طبقات میں تقسیم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جس کی وجہ سے ملک کو ناقابلِ تلافی نقصان کا خطرہ درپیش ہو سکتا ہے اس لئے کسی کو بھی کسی قسم کارڈ کھیلنے اجازت نہ دی جائے افغانستان سے باقی ماندہ امریکی فوج کا جلد انخلاء ہو جائے گا انخلاء سے پہلے امریکہ داعیش کو افغانستان میں مضبوط کرنا چاہتا ہے تاکہ افغانستان میں امن بحال نہ ہو سکے تو دوسری طرف طالبان اور افغان حکومت کے درمیان صلح کرانا چاہتا ہے یہ امریکہ کی دو رویہ پالیسی افغان قوم کے لئے انتہائی خطرناک ہے جس کی وجہ سے خطے میںبہت زیادہ تبدیلیاں رونما ہوں گی اور اس کے سیاسی اثرات پاکستان پڑ بھی پڑ سکتے ہیںآخر میں انہوں نے کہا پاکستان نے امریکہ طالبان مزاکرات میں کلیدی کردار ادا کیا  اور پاکستان کا کردار افغانستان میں سب سے اہم ہے اور اس کے مطابق اسے بخوبی ادا کرنا چاہئے۔

ای پیپر دی نیشن