کرونا وائرس کیخلاف جنگ میں انسانیت فتح یاب ہو گی، چینی صدر شی جن پھنگ

بیجنگ(شِنہوا)چین کے صدر شی جن پھنگ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 75ویں سیشن کی عمومی بحث میں ویڈیو بیان دیا ہے۔ بیان کے اہم نکات کے مطابق چینی صدر نے کہا کہ مختلف ممالک کے لوگوں کواکٹھا ہونا ہوگا۔عزم ،حوصلے اور لگن کے ساتھ جو اندھیروں کو اجالوں میں تبدیل کردے،ہمیں اس آفت کا مقابلہ جاری رکھنا ہوگا۔اس وائرس کو شکست دی جائے گی اور انسانیت اس جنگ میں فتح یاب ہوگی۔صدر شی نے کہا کہ انسانی معاشرے کی ترقی کی تاریخ تمام چیلنجوں اور مشکلات اور ان پر ہماری فتوحات کی جدوجہد سے عبارت ہے۔چینی صدر نے کہا کہ انسان، قدرت کے بارہا انتباہ کو نظر انداز کرنے اور فطرت کے تحفظ میں سرمایہ کاری کئے بغیروسائل کشید کرنے اورتحفظ کی قیمت پر ترقی کے راستے پر چلنے اوربحالی کے بغیر وسائل سے فائدہ اٹھانے کا متحمل نہیں ہوسکتا۔صدر شی نے کہا کہ مسابقت  کے دور میں  ممالک کو اخلاقی معیار کی خلاف ورزی نہیں کرنی چاہئے اور بین الاقوامی اصولوں پر عمل کرنا چاہئے۔ خاص طور پر بڑے ممالک کو بڑے ممالک کی طرح کام کرنا چاہئے۔ انہیں زیادہ سے زیادہ دنیا کی بہتری کا سامان مہیا کرنا چاہئے ، اپنی ذمہ داریاں نبھانا اور عوام کی توقعات پر پورا اترنا چاہئے۔

ای پیپر دی نیشن