اسلام آباد ( نوائے وقت نیوز)وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے کہا ہے کہ سیالکوٹ شہرکے 10لاکھ باسیوں کو بین الاقوامی معیار کی میونسپل سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے 15ارب روپے کی لاگت سے ماسٹر پلان پر کام کا آغاز ہوچکا ہے،شہریوں کو پینے کا صاف ستھرا اور صحت افزاء پانی کی فراہمی سیوریج، سینٹی ٹیشن،سالٹ ویسٹ، تفریح کیلئے پارکس، ٹرانسپورٹ اور ٹریفک مینجمنٹ کو بہتر بنانے کیلئے حکومت پنجاب ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے ماہرین کے ساتھ ملکر منصوبے تشکیل دے رہی ہے، وہ آج بر قلعہ سیالکوٹ میں حکومت پنجاب کی جانب سے میونسپل کارپوریشن سیالکوٹ اور سیالکوٹ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو 24منی ڈمپر، ایک ایکسیویٹر اور 15ڈی واٹرنگ سیٹس کی سپرداری کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔
سیالکوٹ شہرکو میونسپل سہولیات کی فراہمی کیلئے 15ارب روپے کے ماسٹر پلان پر کام کا آغاز ہوچکا ہے: عثمان ڈار
Sep 24, 2020