پاکستان ، سعودیہ میں فیری سروس  سے  زائرین کو فائدہ ہو گا، وزیر مذہبی امور

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان فیری سروس کے آغاز سے حج اور عمرہ زائرین کو فائدہ ہو گا۔ وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق ان خیالات کا اظہار بدھ کو انہوں نے وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی سے ملاقات میں کیا۔ ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان فیری سروس کے مثبت اثرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن