سینیٹر شبلی فراز کاتنازعہ جموں کشمیرکے حل کیلئے حمایت کرنے پر ترک صدر سے اظہار تشکر

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فرازنے کہا کہ انصاف اوراصولوں کی بنیاد پرتنازعہ جموں کشمیرکے حل کیلئے ایک بار پھر کھل کرحمایت کرنے پر ترک صدر کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ بدھ کو اپنے ٹویٹ میں وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فرازنے کہا کہ ترکی کا کشمیریوں کے حق کیلئے آواز بلند کرنا اس موقف کی جیت ہے کہ اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو ان کاحق خود ارادیت دلوانے کاوعدہ پوراکرے۔

ای پیپر دی نیشن