طاقتور سمندری طوفان، ’ڈولفِن‘ کا رخ جاپان کی جانب ہو گیا ہے اور یہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مشرقی اور شمالی جاپان کو متاثر کر سکتا ہے۔ جاپانی محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ سمندری طوفان، ’ڈولفِن‘ کے باعث بحرالکاہل کے رخ پر واقع جاپانی علاقوں میں تند و تیز ہوائیں چلنے اور موسلا دھار بارش ہونے کا امکان موجود ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ طوفان، ہاچی جوجیما کے جنوب جنوب مغرب میں ایک سو بیس کلو میٹر کے فاصلے پر تھا اور تقریباً بیس کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال مشرق کی سمت میں بڑھ رہا ہے۔ طوفان کے مرکز میں ہوا کا دباو¿ 980 ہیکٹو پاسکلز ہے اور اس سے جنم لینے والی ہواو¿ں کی زیادہ سے زیادہ رفتار 108 کلو میٹر فی گھنٹہ سے زیادہ ہے۔ سمندری طوفان، ’ڈولفِن‘ کے باعث کو مٹی کے تودے گرنے، سیلاب آنے، گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے، بگولے اٹھنے اور ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔