صدرمملکت عارف علوی نےانسداد منی لانڈرنگ بل پر دستخط کردیئے

Sep 24, 2020 | 13:27

ویب ڈیسک

اسلام آباد : صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے انسداد منی لانڈرنگ بل پر دستخط کر دیئے ۔جس کے بعدانسداد منی لانڈرنگ ترمیمی بل باقاعدہ قانون بن گیا ۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت عارف علوی نے انسداد منی لانڈرنگ ترمیمی ایکٹ 2020 کی توثیق کردی۔ انسداد منی لانڈرنگ بل ایف اے ٹی ایف کے تقاضوں کوپورا کرنے کیلئے لایا گیا ہے، صدر مملکت کی جانب سے  دستخط ہونے کے بعد انسداد منی لانڈرنگ قانون فوری طور پر نافذ العمل ہو گیا ہے ۔ اس بل کے مطابق منی لانڈرنگ میں ملوث افراد اور اداروں کو سخت سزائیں دی جائیں گی۔ 
بل کے مطابق منی لانڈرنگ  میں ملوث افراد پر جرمانہ 5 ملین سے بڑھا کر 25 ملین روپے جبکہ ادارے اور کمپنی کے لئے 100 ملین روپے کردیا گیا ہے ۔ اس قانون میں سفارشات پرعمل درآمد کے لئے ایک قومی ایگزیکٹو کمیٹی (این ای سی) تشکیل دی گئی ہے ۔ بل کے مطابق مالیاتی اداروں کو مشکوک لین دین کی  معلومات فراہم کرنی ہوگی، جبکہ پانچ سال کی مدت تک کے مالی لین دین کے ریکارڈ کو برقرار رکھنے کی بھی  ضرورت ہوگی ۔
17ستمبر کو انسداد دہشتگردی ترمیمی بل پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس نے منظور کیا تھا۔

مزیدخبریں