جنوبی کوریا کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا نے ماہی گیری کے ادارے کے اہلکار کو ہلاک کرنے کے بعد اس کی لاش کو جلا دیا ہے۔ برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریا کی وزارت دفاع نے اپنے ایک بیان میں بتایا ہے کہ جنوبی کوریا کا ماہی گیری کے اہلکار کو جو شمالی کوریا سے 10کلو میٹر دور اپنی گشتی کشتی پر سے اچانک لاپتہ ہوگیا تھا کی جلی ہوئی لاش شمالی کوریا کے پانیوں سے ملی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ شمالی کوریائی فوجیوں نے پوچھ گچھ کے بعد اس مذکورہ اہلکارکو گولی ماری اور پھر اس کے جسم پر تیل چھڑک کر اسے آگ لگا دی ہے۔ جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے وحشیانہ اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اس اقدام کی وضاحت پیش کرتے ہوئے ذمہ داروں کو سزا دی جائے۔
شمالی کوریا نے جنوبی کوریائی اہلکار کو ہلاک کر کے جلا دیا
Sep 24, 2020 | 13:59