لاہور (کلچرل رپورٹر)صوبائی سیکرٹری خزانہ پنجاب عبد اللہ سنبل نے الحمرا آرٹس کونسل میں جاری 8روزہ خطاطی کی نمائش،ورکشاپ کی اختتامی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کر کے نوجوان آرٹسٹو ں کے حوصلوں میں اضافہ کیا۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمرا ثمن رائے نے سیکرٹری خزانہ پنجاب عبد اللہ سنبل کو نمائش میں 100سے زائد خطاطین کے 150فن پارے دیکھائے،جس دیکھ کر صوبائی سیکرٹری خزانہ پنجاب نے آرٹسٹوں کو بھر پور داد دی۔اس موقع پر مقابلہ خطاطی میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے میں انعامات کی تقسیم کی تقریب کا بھی انعقاد ہوا جس میں اظہار خیال کرتے ہوئے سیکرٹری خزانہ عبد اللہ سنبل نے کہا کہ نمائش میں آویزاں فن پارے دیکھ کردل و دماغ پر خوشگوار احساس،خطاطین کی اعلی مہارتوں کا مظہر ہے،الحمرا فن کے فروغ بڑھ چڑھ کر اپنی خدمات نبھا رہاہے،کامیاب نمائش،مقابلہ خطاطی اور ورکشاپ پر انتظامیہ مبارکباد کی مستحق ہے۔ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمرا ثمن رائے نے کہا کہ ورکشاپ میں آرٹسٹوں کو اساتذہ کی طرف سے فن کی نئی نئی تکنیک اور جہتوں سے روشناس کروایا گیا،الحمرا خطاطی کے عظیم الشان مستقبل کے لئے نئی نسل کے آرٹسٹوں کو مضبوط بنیادیں فراہم کر رہا ہے۔لیکگرافی ایسوسی ایشن آف پاکستان کے سیکرٹری جنرل عرفان قریشی نے الحمرا انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ خطاطی کی 8روزہ تقریبات جن میں نمائش، مقابلہ خطاطی اور ورکشاپ شامل تھیں،بے حد کامیاب رہیں،پاکستان بھر سے خطاطین نے ان میں شرکت کی،بہت سیکھا،الحمرا نے نوجوان نسل کے آرٹسٹوں کو مضبوط بنیادیں فراہم کی ہیں۔
الحمرا آرٹس کونسل میں جاری 8روزہ خطاطی کی نمائش, نمائش میں آویزاں فن پارے دیکھ کردل و دماغ پر خوشگوار احساس خطاطین کی اعلی مہارتوں کا مظہر ہے: صوبائی سیکرٹری خزانہ پنجاب
Sep 24, 2020 | 18:12