ملوں کو سرکاری گندم جاری، 20کلو کا تھیلا140 روپے سستا

لاہور (کامرس رپورٹر) پنجاب میں گزشتہ روز فلور ملوں کو 1950روپے فی من کے حساب سے سرکاری گندم کا اجرا شروع ہو گیا ہے اور آج (جمعہ) سے پنجاب بھر میں عوام کو 20 کلو آٹے کا تھیلا 140روپے کی کمی سے 1100روپے میں ملے گا ۔ پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن پنجاب کے چیئرمین عاصم رضا احمد نے رابطہ کرنے پر تصدیق کی کہ پنجاب میں فلور ملوں نے سرکاری گوداموں سے گندم کی لیفٹنگ شروع کر دی ہے۔

ای پیپر دی نیشن