روالپنڈی کا نیا ماسٹر پلان تیار، تین میگا پراجیکٹ، ہاؤسنگ سکیم لانچ کرینگے : چیئر مین آرڈی اے 

اسلام آباد (عزیز علوی/عترت جعفری) چیئرمین آر ڈی اے طارق محمود مرتضیٰ نے کہا ہے کہ راولپنڈی کا پرانا ماسٹرپلان2016 ء کو ختم ہوگیا تھا آر ڈی اے راولپنڈی کا نیا ماسٹر پلان تیار کر رہی ہے تاکہ شہرکو نئے ماسٹر پلان کے مطابق ترتیب دیا جا سکے ریگولیٹر ادارے کی حیثیت سے آر ڈی اے نے اچھی خدمات دینی شروع کردی ہیں اب نقشوں کیلئے آنے والوں کو چکر پر چکر نہیں لگوائے جا سکتے ہر نقشہ کی منظوری کیلئے ٹائم فریم دے دیا ہے اسی مدت میں کام ہوگاجس کیلئے شہری ون ونڈو سے استفادہ کر رہے ہیں راولپنڈی میں تین میگا پروجیکٹ شروع کر رہے ہیں عمار چوک 31 دسمبر تک مکمل کرلیا جائے گا جنوری میں کچہری چوک پر دومنزلہ فلائی اوور بنانے کا کام شروع کردیں گے جس کے بعد شفاء آئی ہسپتال کے سامنے ڈیفنس روڈ منصوبے پر کام شروع کردیں گے یہ تینوں منصوبے یکے بعد دیگرے شروع کرنے کا فیصلہ ان سڑکوں پر ٹریفک کے بہاؤ کے تسلسل کو مدنظر رکھ کر کیا گیا ہے آر ڈی اے ٹورزم ہائی وے منصوبے پر کام شروع کرے گی جس کیلئے وزیر اعظم عمران خان نے ڈیڑھ ارب روپے کا بجٹ جاری کردیا ہے روات کے قریب چوک پنڈوری سے ناڑہ مٹور، کہوٹہ، کوٹلی ستیاں اور لوئر ٹوپہ مری تک موجود پرانی روڈ کو ہی اس ہائی وے میں تبدیل کیا جائے گا ٹورزم ہائی وے کے اطراف کون سا بزنس ہوگا یہ فیصلہ بھی آر ڈی اے کرے گا کسی نئی تعمیر کے دوران وہاں لگے درخت کاٹنے پر پابندی ہوگی تاکہ علاقے کا قدرتی حسن اور ماحولیات کو نقصان نہ ہوسکے ٹورزم ہائی وے منصوبنے کیلئے ایم این اے صداقت عباسی نے بہت کام کیا ہے چیئرمین طارق محمود مرتضیٰ نے ان خیالات کا اظہار ایوان وقت میں گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ آر ڈی اے اس وقت بزنس فرینڈلی ریگو لیٹر ادارے کے طور پر کام کر رہا ہے جس کی وجہ سے 2020 - 21 ئ￿  میں آر ڈی اے کو 61 ارب روپے ملے ہیں جبکہ 20118 - 19 ئ￿  میں ساڑھے چھ ارب اور2019. 20 ئ￿  میں ساڑھے بارہ ارب روپے حاصل ہوئے تھے کنسٹرکشن انڈسٹری سے فی مربع فٹ کے لحاظ سے سرکاری فیس وصول کی جارہی ہے وزیر اعظم عمران خان کے کنسٹرکشن انڈسٹری کوسہولتیں دینے کے ویڑن کے تحت آر ڈی اے کو ہوم آف بزنس بنادیا ہے 476 کنال اراضی میں ایک ایک کنال پر تین تین سٹوری بلڈنگز بنانے کیلئے منصوبے پر کام کر رہے ہیں آر ڈی اے جلد اپنی ہاؤسنگ سکیم بھی لانچ کرے گی شہر کی26 یونین کونسلوں میں خستہ حا ل اور کچی آبادیوں کو ماڈل شہر بنانے کیلئے کنسلٹنٹ 30 ستمبر تک سٹڈی مکمل کرکے رپورٹ دے گا لئی ایکسپریس وے کی تعمیرپر 80 ارب روپے خرچ آئیں گے اس منصوبے پر خرچ آنے والے وسائل دو مقامات پر زمین کی فروخت جن میں ایک جگہ 85 کنال اور دوسری جگہ36 کنال فروخت کرکے یا منصوبے میں سرمایہ کاری کرنے والے کیلئے سالانہ منافع کے حوالے سے امور زیر غور ہیں ددوچھہ ڈیم سے راولپنڈی کو 36 ملین گیلن پانی ملے گا جس سے راولپنڈی پانی کے مسئلے سے نجات پاجائے گا غازی بروتھا ڈیم سے بھی پائپ لائن سے راولپنڈی کو واٹر سپلائی کیلئے منصوبے کی تیاری پر کام جاری ہے چیہان ڈیم سے چھ ملین گیلن پانی یومیہ ملے گا جس سے اس علاقے کی چھ یونین کونسلوں میں واٹر سپلائی دی جائے گی اس کیلئے نیٹ ورکنگ کا کام شروع کریں گے آر ڈی اے کی موجودہ بلڈنگ کی13 کنال جگہ پر نئی کثیرالمنزلہ عمارت بنائی جائے گی جس میں آر ڈی کے دفاتر کے ساتھ کمرشل اور فوڈ کورٹ کی سرگرمیاں بھی ہوں گی اور اس سے آر ڈی اے کے وسائل بھی بڑھیں گے چیئرمین آر ڈی اے طارق محمود مرتضیٰ نے کہا کہ آر ڈی اے کے ملازمین کی تعداد350 ہے جبکہ اس وقت ہمارے پاس صرف171 ملازمین کام کر رہے ہیں لیکن خالی آسامیوں پر بھرتی کی اجازت نہ ہونے سے کم افرادی قوت کے ساتھ امور چلا رہے ہیں آر ڈی اے ملازمین کو حکومت پنجاب تنخواہ ادا نہیں کرتی بلکہ ملازمین کی تنخواہ ادارہ اپنے وسائل سے خود ادا کرتا ہے 1989 ئ￿  سے اب تک کی تمام فائلوں کا ریکارڈ سکین کرکے سرورمیں محفوظ کرلیا ہے کوئی شہری اپنے پرانے ریکارڈ کے ساتھ بھی آئے گا تو ہمارے ملازمین کے پاس یہ عذر نہیں ہے کہ وہ اس کا کام التوائ￿  میں رکھے آر ڈی اے کا آئی ٹی سیکشن فعال ہوچکا ہے آر ڈی اے کے تمام امور اگلے ایک ماہ میں مکمل پیپر لیس ہوجائیں گے نقشوں کیلئے درخواست دینے والے شہریوں کیلئے ون ونڈو آپریشن شروع کیا گیا ہے جس کے تحت نقشے کی ہر کیٹگری کیلئے مدت دے دی گئی ہے گھر کا نقشہ ایک ماہ میں، کمرشل نقشہ45 دن اور ہاؤسنگ سوسائٹی  کا نقشہ65 دنوں میں کام مکمل کررہے ہیں اس کیلئے باضابطہ طریقہ کار وضع کیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن