لاہور (اپنے نامہ نگار سے) احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں جرم ثابت ہونے پر پٹواری نوید کو تین سال قید اور تین کروڑ 64 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی۔ احتساب عدالت کے جج اسد علی نے نیب ریفرنس پر فیصلہ سنایا۔ نیب استغاثہ کے مطابق ملزم نوید ریونیو ڈیپارٹمنٹ میں گریڈ 5 پر بطور پٹواری تعینات تھا۔ ملزم پر کرپشن کی مد میں کروڑوں روپے وصول کرنے کا الزام لگایا گیا تھا۔ نیب لاہور نے ملزم کیخلاف ایک سال کے دورانیہ میں تحقیقات مکمل کرتے ہوئے 2017ء میں کرپشن ریفرنس دائر کیا تھا۔ دوران تحقیقات ملزم کی مارچ 2017ء کو گرفتاری پر عملدرآمد بھی کیا گیا۔
آمدن سے زائد اثاثے، پٹواری کو 3 سال قید، 3 کروڑ روپے جرمانہ
Sep 24, 2021