منڈی بہائو الدین: 50 روپے چوری کا شبہ  دکاندار نے 2 بچے پنجرے میں بند کردیئے

Sep 24, 2021

منڈی بہائو الدین (نامہ نگار) وارڈ نمبر 5 میں پچاس روپے کی مبینہ چوری کے شبہ میں دکاندار نے دو کمسن بچوں کو پنجرے میں قید کردیا، ویڈیو وائرل ہوگئی۔ سٹی پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے پنجرہ میں قید بچوں کو رہا کر دیا۔ 8سالہ ریاست علی اور 9 سالہ عباس علی کو سنگدل دکاندار نے چوری کے شبہ میں بھرے بازار میں مرغیوں کے پنجرے میں بند کرکے پنجرہ سڑک پر رکھ دیا ۔

مزیدخبریں