بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ کشمیرکی صورتحال پر تشویش ہے:رکن یورپی پارلیمنٹ 

اسلام آباد (مانیڑنگ ڈیسک) بیلجیئم سے تعلق رکھنے والی یورپین پارلیمنٹ کی رکن سارہ میتھیو نے  بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہارکیا۔ ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ  بھارتی حکومتی چھاپوں کی نئی رپورٹس کے ساتھ جموں و کشمیر میں انسانی بحران جاری ہے۔ آرٹیکل 370 اور 35-اے ہیں کیا؟۔ انہوں نے کہا کہ اظہار رائے اور اکٹھے ہونے کی آزادی کا تحفظ ہونا چاہیے اور ہزاروں لوگوں کو جبری قید سے رہا کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس حوالے سے احتساب کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں  نے یورپی یونین سے کہا کہ وہ فوری طور پر بھارت پاکستان اور کشمیری نمائندوں کے درمیان بات چیت میں سہولت فراہم کرے اور انسانی حقوق کا احترام یقینی بنائے۔

ای پیپر دی نیشن