عوام کسی میسج کا انتظار کیے بغیر دوسری ڈوز لگوا لیں،غلام سرور خان

Sep 24, 2021

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ و یکسینیشن نہ کروانے والے افراد کو سفری سہولیات میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑیگا ،30 ستمبر سے ویکسینیشن نہ کروانے والے پاکستانیوں پر روزمرہ کی بہت ساری سہولیات کی بندش کر دی جائے گی۔ ویکسین کی فراہمی ہر جگہ آسانی سے دستیاب ہے، یہ پیغام وفاقی وزیر نے ٹویٹر ویڈیو کے ذریعے دیا، انہوں نے مزید کہا کہ جن افراد نے ویکسین کی پہلی ڈوز لگوا لی ہے وہ کسی میسج کا انتظار کیے بغیر دوسری ڈوز لگوا لیں، حکومت پاکستان نے کرونا کی روک تھام کے لیے بہترین حکمت عملی اپنائی ہے، ویکسین کے ذریعے ہی اس موزی مرض سے بچا جا سکتا ہے۔

مزیدخبریں