لاہور ( خصوصی نامہ نگار) 16 اکتوبر کودھوبی گھاٹ فیصل آباد میں منعقد ہونیوالے پی ڈی ایم کے جلسہ عام کی تیاریوں کے سلسلے میں مرکز اہلحدیث راوی روڈ میں اہم اجلاس ہوا۔جس میں پی ڈی ایم کی نو جماعتوں کے صوبائی امراء و ناظمین ضلعی شہری و دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے اجلاس کی صدارت کی۔ناظم اعلی مرکزی جمعیت اہلحدیث سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبد الکریم،صوبائی صدر مسلم لیگ نواز رانا ثناء اللہ،صوبائی جمعیت علمائے اسلام مولانا امجد خان،ایڈیشنل سیکرٹری جنرل مرکزی رانا شفیق خاں پسروری،ناظم سیاسی امور چوہدری کاشف نواز رندھاواو دیگرنے شرکت کی۔اس موقع پر امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے کہا کہ پی ڈی ایم کا فیصل آباد میں جلسہ تاریخی ہوگا۔حکومت اب گرتی ہوئی دیوار کی طرح لڑ کھڑا رہی ہے۔رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پی ڈی ایم کا جلسہ کامیاب بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔مہنگائی کی ماری قوم کی بد دعائیں حکومت کو لے ڈوبیں گی۔مولانا امجد خان نے کہا جمعیت علمائے اسلام جلسے میں ہراول دستے کا کردار اداکرے۔
حکومت گرتی دیوار کی طرح لڑکھڑا رہی ہے، ساجد میر
Sep 24, 2021