لاہور(سپیشل رپورٹر)الحمراء میں فوک رنگ میں سید وارث شا ہ کے 223عرس کی مناسبت سے ہیر گائیکی کا انعقاد کیا گیا۔ نامور ہیر گائیک تیمور افغانی نے ہیر پڑھ کر عظیم صوفی شاعر کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔ ایگزیکٹیو ڈائریکٹر الحمرا سید وارث شاہ کی عالمی شہرہ آفاق تصنیف ’’ہیر‘‘نے فردوسماج میں پیار و محبت،امن و سلامتی کے جذبات کو فروغ دیا۔ایگزیکٹوڈائریکٹر اعجاز احمد منہاس کا کہنا تھا کہ وارث شاہ نے پنجابی زبان کو عروج بخشا،شعر کہنے پر کمال حاصل تھا،شاعری میں ہمیشہ عمل پر زور دیا،سخن میں بلند درجہ پر ہیں۔ڈائریکٹر الحمرا ذوالفقار علی زلفی کا کہنا تھا کہ آج بھی ہمیں سید وارث شاہ کی تعلیمات کی ضرورت ہے جس میں خوبصورت معاشرہ کاراز پنہاں ہے۔ہیر گائیک تیمور افغانی کا کہنا تھا کہ الحمراء نے صوفیاء کرام کیساتھ ہمیشہ اپنی والہانہ محبت کا اظہار کیا،نئی نسل کو انکی تعلیمات سے روشناس کروایا۔ترجمان الحمراء کے مطابق پنجاب فوک رنگ سلسلے کے تحت اپنے صوفیاء کرام پر براہ راست پروگرام نشر کرتا رہے گا۔الحمراء کے فیس بک پیج پر ہیر گائیک تیمور افغانی نے ہیر پڑھ کر دیکھنے والوں کے دل موہ لیے۔