حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت+نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار)میونسپل کارپوریشن سی بی اے کے چیئرمین اسحاق کھوکھر کی قیادت میں گذشتہ روز لوکل گورنمنٹ کے ملازمین اور سینٹری ورکرز نے پنجاب حکومت کی جانب سے 25فیصد سپیشل الائونس کا نوٹیفکیشن جاری کئے جانے پر جشن تشکر منایا ۔ اس موقع پر اسحق کھوکھر اور سینٹری ورکرز نے صوبائی سیکریٹری لوکل گورنمنٹ، وزیر اعلی پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب اور ڈپٹی کمشنر حافظ آباد کے حق میں نعرہ بازی کرتے ہوئے کہا کہ پچیس فیصد سپیشل الائونس کا نوٹیفیکشن جاری کرکے حکومت نے لوکل گورنمنٹ کے ملازمین کے دل جیت لئے ہیں جس پر وہ حکومت کے مشکور ہیں۔ اسحاق کھوکھر نے کہا کہ وہ غریب ملازمین کے لئے مستقبل میں بھی اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔
حافظ آباد: سپیشل الائونس کا نوٹیفکیشن جاری ہونے پر بلدیہ ملازمین کا جشن
Sep 24, 2021