گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)ممتاز عالم دین علامہ صاحبزادہ پیر محمد دائود رضوی نے کہا کہ اولیاء کرام نے ہر دور میں عظمت اسلام کے چراغ روشن کئے یہ بندگان الہی جدھر بھی گئے دلوں کو ایمان کی روشنی سے منور کرتے گئے امام محمد احمد رضا فاضل بریلوی بھی ایسے ہی مبلغ اسلام تھے جن کی تعلیمات آج بھی دلوں کو شوکت ایمان سے منور کر رہی ہیں انہوں نے کہا امام محمد احمد رضا سچے عاشق رسول اور محب وطن تھے انہوں نے اپنی ساری زندگی نبی پاکؐ کی غلامی اور عشق مصطفیؐ میں گزاری آج بھی بزرگان دین کے کردار اور تعلیمات سے راہنماء حاصل کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی جامع مسجد انوارالمساجد پاپولرنرسری میں ولی کامل مفتی پیر ابوداد محمد صادق کے چھٹے سالانہ ختم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں جماعت اہلسنت کے ضلعی آرگنائزر مولانا حافظ محمد اشرف رضا، جماعت رضائے مصطفی پاکستان کے مولانا صاحبزادہ محمد غوث رضا،،محمد اشفاق رضوی پاکستان سنی فورس کے صاحبزادہ حافظ مہر محمد عدیل عارف تاجر راہنما محمد افضل باجوہ سمیت کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔