اپوزیشن کو ملک نہیں ذاتی مفادات عزیز ہیں: سید اعظم حسین 

Sep 24, 2021

جوئیانوالہ (نامہ نگار) تحریک انصاف کے سینئر رہنما سید اعظم حسین شاہ اور ضلعی رہنما سید سجاد حسین بگے شاہ نے کہا ہے کہ اپوزیشن کو ملک نہیں ذاتی مفادات عزیز ہیںاپنی کرپشن چھپانے اور احتساب سے بچنے کی خاطر حکومت مخالف سازشیں کرنے والوں کو ہمیشہ منہ کی کھانا پڑے گی ، ان کا شیرازہ بکھر چکا ہے آئندہ بھی قوم ان پراعتماد نہیں کرے گی ماضی میں اقتدار کی باریاں لینے والوں کی کرپشن کے باعث ملک بدحالی کا شکار ہوا جسے موجودہ حکومت نے مسائل کی دلدل سے نکالا ہے، صحافیوں سے مشترکہ گفتگو کرتے ان رہنمائوں نے کہا کہ عوام وزیر اعظم عمران خان کے انقلابی اقدامات اور ان کی کارکردگی سے مطمئن ہیں عوام نے عمران خان کے ویژن کو سینے سے لگا رکھا ہے کیونکہ عمران خان کے ویژن میں ملک کی ترقی اورعوام کی خوشحالی کاراز پوشیدہ ہے، ملک کی ترقی کو روکنے کی ہر کوشش ناکام رہے گی پاکستان میں افراتفری پھیلانے کی کوشش کرنے والے عناصر بے نقاب ہو چکے ہیں۔

مزیدخبریں