لاہور(خصوصی نامہ نگار)مرکزی جماعت اہل سنت پاکستان وسطی پنجاب کے امیر پیر سید ارشد حسین گردیزی نے کہا کہ ناصر باغ میں ہونیوالی دسویں ویں سالانہ عالمی عزت رسولؐ و بتول کانفرنس میں موجودہ ملکی سیاسی ومذہبی حالات میں ایک سنگ میل ثابت ہوگی اور ملک بھر سے جید علما کرام ،مشائخ عظام دینی مدارس کے سربراہان ومفتیان کرام مسلم امہ کو موجودہ صورتحال میں قابل عمل تجاویز اور اسلام کا دستور العمل پیش کریں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کانفرنس کے انتظامات کے حوالے سے میٹنگ میں کیا جس میں حکیم سرور حسین زاہد، علامہ فاروق احمد ضیائی، یا سین مسعودی اور رمضان عرفانی شریک تھے۔ کانفرنس میں چاروں صوبوں بشمول آزاد کشمیر کے عوام اہل سنت بھر پور شرکت کریں گے۔
عزت رسول ؐو بتول کانفرنس سنگ میل ثابت ہوگی ، ارشد حسین گردیزی
Sep 24, 2021