ٹیکس لا آرڈیننس2021امپورٹرز  کیلئے بڑا دھچکا ہے، مرزا ندیم بیگ

Sep 24, 2021

کراچی(کامرس ڈیسک)  ٹیکس قوانین سے متعلق نیا صدارتی آرڈیننس 2021امپورٹرز کے لئے دھچکا ہے جس کے باعث تمام امپورٹرز کو کام کرنے میں سخت دشواریوں کا سامنا کرنا پڑے گا ان خیالات کا اظہار پاکستان کیمیکل ڈائز مرچنٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین مرزا ندیم بیگ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ عالمی وبا کے باعث کاروباری طبقہ ویسے ہی مالی پریشانیوں میں گھرا ہوا ہے اس پر صدارتی آرڈیننس ان کی مشکلات میں مزید اضافہ کا باعث ہوگا انہوں نے وزیراعظم پاکستان عمران خان سے مطالبہ کیا کہ موجودہ صدارتی آرڈیننس کو فی الفور ختم کیا جائے تاکہ امپورٹرز اپنا کام آسانی سے کر سکیں.۔

مزیدخبریں