مظفرگڑھ (نامہ نگار) چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ، پولیس افسر اور پیپلز پارٹی کے ٹکٹ ہولڈر کو بھتے کی پرچیاں بھیجنے کے معاملے میں گرفتار شخص کے اہلخانہ سامنے آ گئے۔ زیر حراست اجمل کی والدہ سدو مائی اور بھائی اجمل نے پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سوال کیا کہ کیا کوئی ملزم خود اپنا نام، پتہ اور موبائل نمبر پرچیوں پر تحریر کرتا ہے؟ اسکے بیگناہ بیٹے کو 6 روز قبل تھانہ سٹی بلاکر گرفتار کر لیا گیا، اسکا کہنا تھا کہ اسکا بیٹا اجمل پھول بیچتا ہے جس سے گھر کا گزارہ ہوتا ہے، اس کا بیٹا بیگناہ ہے جسے فوری طور پر رہا کیا جائے۔ گرفتار شخص اجمل کے بھائی افضل کا کہنا تھا کہ پولیس کہتی ہے وہ بندہ لیکر آؤ،جس نے افسران کو بھتے کی پرچیاں بھیجیں، انہیں کیا معلوم کس نے افسران کو بھتے کی پرچیاں بھیجیں۔
کیا ملزم بھتے کی پرچی پر اپنا مکمل ایڈریس لکھتا ہے‘ ملزم کی والدہ کا سوال
Sep 24, 2021