کوہلو(نامہ نگار)ضلعی ناظم انتخابات کوہلو عطا ء اللہ بروہی نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ووٹ کے اندراج،منتقلی پر کام شروع کردیا ہے اس سلسلے میں عوام میں آگاہی پھیلانا معاشرے کے ہر فرد کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے ووٹ کا اندراج اور منتقلی کرسکے پہلے مرحلے میں اے آر اوز ودیگر عملے کوتربیت دی جائیگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔