خاران (محمد عیسی محمد حسنی)واشک میں چیف سیکرٹری بلوچستان نیاز مطہر رانا کی احکامات کی روشنی میں واشک میں عوامی مسائل سننے کے لئے ڈپٹی کمشنر واشک جاوید احمد ڈومکی کی نگرانی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا کھلی کچہری میں تمام محکموں کے سربراہان سمیت علاقے کے معتبرین علماء کرام۔مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی کھلی کچہری میں ایس پی واشک عبدالطیف بلوچ۔ڈی ایچ او ڈاکٹر عبدالصمد محمد حسنی۔ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی ڈاکٹر امیر تیمور نوشیروانی۔ڈی ای او ایجوکیشن مختیاراحمد ڈومکی۔ڈپٹی ڈائریکٹر واٹر مینجمنٹ محمد عیسی محمدحسنی۔ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت علی بخش بلوچ۔ ڈپٹی ڈائریکٹر حیوانات ڈاکٹر محمد اشرف عیسی زئی۔ فاریسٹ آفیسر آصف اقبال۔زاکواتھ آفیسر حاجی عبیداللہ قمبرانی۔ سوشل ویلفیئر آفیسر محمد جان عیسی زئی۔ چیف آفیسر ڈسٹرکٹ کونسل عزت اللہ محمد حسنی۔ڈپٹی ڈائریکٹر ایم ایم ڈی ولی خان ملنگزئی۔خزانہ آفیسر کامران یونس بادینی۔ ایس ڈی او بی اینڈ آر حاجی اسلم بنگلزئی۔پی پی ایچ آئی کے فنانس آفیسر حمل ناصر بادینی۔یس ایچ او مختیار شاہ۔پی ایچ ای ۔ایریگیشن ودیگر محکموں کے آفیسران شریک تھے۔