خضدار(نامہ نگار) آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی خضدار کے چیئرمین عبدالحمید بلوچ کی ڈی ایچ او خضدار ڈاکٹر سومار خان سے ان کے دفتر میں ملاقات۔ ٹیچنگ ہسپتال خضدار سمیت پورے ضلع میں صحت کی سہولیات اور عوام کو علاج و معالجے کے حوالے سے درپیش مسائل پر گفت و شنید ہوئی۔ آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی خضدار کے چیئرمین عبدالحمید بلوچ کا کہنا تھا کہ ضلع خضدار ایک وسیع و عریض ضلع ہے اور جس کی بیشتر آبادی غربت اور پسماندگی پر مشتمل ہے یہاں ضرورت اس امر کی ہے کہ عوام کو علاج و معالجے کی سہولیات فراہمی کے لئے تمام تر وسائل اور کوششیں بروئے کار لائے جائیں ٹیچنگ ہسپتال خضدار جو کہ ضلع کا واحد بڑا ہسپتال ہے جس میں خضدار ضلع کے دور دراز علاقوں کے علاوہ دوسرے اضلاع کے مریض بھی لائے جاتے ہیں اس کے لئے ضروری ہے کہ ٹیچنگ ہسپتال خضدار کو جدید سہولیات سے آراستہ کیا جائے اس میں ادویات کے کوٹے کو آبادی کے لحاظ سے بڑھایاجائے تاکہ غریب عوام کو ریلیف مل سکے۔ سیکریٹری ہیلتھ انجینئرنورالحق بلوچ نے دورہ خضدار کے موقع پر خضدار کے شہریوں کو یہ خوشخبری سنائی تھی کہ خضدار کے لئے کروڑوں روپے سے زائد کے منصوبے بنائے گئے ہیں جن میں ہسپتال کی تعمیر و ترقی اور جدید مشینری کی فراہمی شامل ہے۔
عوامی مسائل حل کیلئے تمام وسائل بروئے کارلائینگے،عبدالحمید بلوچ
Sep 24, 2021