شہریوں کاسماجی فیصلوں کیلئے  ڈپٹی کمشنر خضدار کے دفتر سے رجوع 

خضدار(نامہ نگار) شہری سماجی فیصلوں کے لئے بڑی تعداد میں ڈپٹی کمشنر خضدار کے دفتر سے رجوع کرنے لگے۔ خضدارضلع کے تمام تحصیل اور علاقوں سے تعلق رکھنے والے شہری مختلف سماجی مسائل کے حل کے لئے ڈپٹی کمشنر خضدار کے آفس آتے ہیں جہاں تمام دستاویزات ثبوت اور شواہد کو دیکھ ڈپٹی کمشنر خضدار میجر (ر) بشیراحمد ریونیو کورٹ کے ذریعے سائلین کے مسائل کے حل کے لئے احکامات جاری کرتے ہیں۔ خضدار میں گزشتہ پندرہ ہفتوں سے جاری ریونیو کورٹ میں اب تک سینکڑوں سائلین کے مسائل حل کیئے جاچکے ہیں۔سائلین کے مسائل کے حل کے لئے جمعرات کادن ریونیو کورٹ کے لئے مختص کیا گیا ہے جس میں شہری کثیر تعداد میں اپنی درخواستوں کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر کے رو برو اپنے مسائل بیان پیش کرتے ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن