گوادر (پریس ریلیز) ہم ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ میں برابر کے حصہ دار ہیں کسی کے چھوٹْو بننے کو تیار نہیں ، غلام حسین جانگیرزئی و دیگر ضلعی قائدین، پاکستان پیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن ضلع گوادر کے صدر غلام حسین جانگیرزئی، جنرل سکریٹری یوسف میار، چیرمین حاجی قادر جان، سینیئر نائب صدر ندیم عامر، جوائنٹ سکریٹری عظیم گْل خازن میر عدنان جان اور دیگر ضلعی قائدین نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں سنڈیمن سیول اسپتال کوئیٹہ یونٹ کے صدر حاجی شفا مینگل کے گرفتاری کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہیں اور یہ واضع کرتے ہیں کہ ہم ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ میں برابر کے حصہ دار ہیں ہم کسی کے بھی چھوٹْو بننے کو تیار نہیں ہیں، ہم اپنی ادارے میں کسی کی بھی غْنڈہ گردی کو برداشت نہیں کرینگے۔