ملتان (خصوصی رپورٹر)چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر اکرام الحق نے کہا ہے کہ اوورریڈنگ /اووربلنگ کرنے والے افسران واہلکاروں کے خلاف سخت محکمانہ قانونی کارروائی کی جائے گی۔ صارفین کے شکایات کے اندراج اور فوری ازالے کے لئے کسٹمرسروسز سنٹرز/شکایات سنٹرز میں شفٹوں میں سٹاف کی موجودگی یقینی بنائی جائے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے میپکو میلسی ڈویژن کے دورے کے موقع پرافسران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کسٹمرسروسزسنٹر میں شکایات رجسٹر اور آن لائن درج ہونے والی شکایات کی فہرستوں کی چیکنگ کی۔ ایکسین میلسی ڈویڑن اکرم جاوید نے انہیں بریفنگ دی۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر نے کہا کہ صارفین کومحدودوسائل کے ساتھ سہولیات فراہم کرنے کے لئے ہرممکن اقدامات کئے جائیں۔لائن لاسز اور ریکوری کے اہداف حاصل کئے جائیں۔
اوورریڈنگ وبلنگ میں ملوث میپکو اہلکاروں کیخلاف کارروائی ہو گی: سی ای او
Sep 24, 2021