پرونشل سروسز اکیڈمی پشاورکے زیر تربیت افسروں کے وفدکاپنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ 

Sep 24, 2021

لاہور(نامہ نگار) پاکستان پرونشل سروسز اکیڈمی پشاورکے زیر تربیت افسران کے وفدنے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ کیا۔ وفد میں 3 2 زیر تربیت افسر سمیت فیکلٹی ممبران شریک  تھے۔چیف آپریٹنگ افسرمحمد کامران خان نے وفد کواتھارٹی کی ورکنگ بارے تفصیلی بریفنگ دی۔آپریشن کمانڈرایس پی محمد عاصم جسرا نے وفد کو آپریشنز اینڈ مانیٹرنگ سینٹر،پْکار ایمرجنسی سینٹر،ڈسپیچ کنٹرول سنٹرکا دورہ کرایا گیا،وفد کو میڈیا سنٹر ، ای چالاننگ سسٹم اور ویڈیو حصول کے طریقہ کارکے بارے میں بھی بتایا گیا۔پاکستان پرو نشل سروسز اکیڈمی پشاورکے شرکاء نے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امن و امان کے قیام اورسکیورٹی اداروں کی راہنمائی کیلئے منصوبہ ناگزیر ہے۔بعد ازاںدورے کے اختتام پر پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی اور وفد کے مابین یادگاری شیلڈزکا تبادلہ بھی کیا گیا۔

مزیدخبریں